نئی دہلی،6ڈسمبر(ایجنسی) جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پہلی مرتبہ طب یونانی کے چھ اسکالرز کا پی ایچ ڈی میں داخلہ ہوا ہے۔
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے۔
Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">آل انڈیا یونانی طبی کانگریس نے آج یہاں جاری ایک بیان میں جامعہ ملیہ میں پی ایچ ڈی میں طب یونانی کے اسکالرز کے داخلہ کا سلسلہ شروع کرنے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد، سی سی آر یو ایم کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر رئیس الرحمان، جامعہ ملیہ کے رجسٹرار پروفیسر پیام احمد صدیقی کے علاوہ ڈین پروفیسر شریف الدین، صدرشعبہ پروفیسر حسین احمد ، پروفیسر مشتاق احمد اور ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔